بلاول بھٹوجلد ناراض لیگی،حکومتی رہنماؤں کو پارٹی میں شامل کرینگے

    بلاول بھٹوجلد ناراض لیگی،حکومتی رہنماؤں کو پارٹی میں شامل کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلد ہی کے پی کے سے مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض راہنماؤں اور تحریک انصاف سے بھی تعلق رکھنے والے ایسے لوگوں کو پارٹی میں شامل ہونے کااعلان کریں گے جو کہ کسی وجہ سے پی ٹی آئی کی حکومت کاحصہ نہیں بن سکے اور پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سے مبینہ طور پر ناراض ہیں،جبکہ اگلے مرحلے میں جنوبی پنجاب سے بھی مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کااعلان کریں گی اس بات کادعوی پیپلز پارٹی کے ذارئع نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے معتبر ذرائع نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدائت پر پارٹی کے سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویز اشرف اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود دوسری پارٹیوں سے ناراض بالخصوص مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ سے مبینہ طور پر ناراض ہو کر گھر بیٹھ جانے والے لوگوں پر ورکنگ کررہے ہیں اور ان سے رابطے کرکے ان کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی نہ صرف دعوت دے رہے ہیں بلکہ انہیں پارٹی میں اہم عہدے بھی آفر کررہے ہیں،پیپلز پارٹی کے زرائع کا دعوی ہے کہ اب بلوچستان میں شمولیت کی خبروں کے بعد اگلے مرحلے میں کے پی کے اور پھر پنجاب سے بہت سی اہم سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی عاشورہ محرم کے بعد پیپلز پارٹی بھرپور سیاسی ایکٹویٹی کرے گی۔
بلاول کا اعلان  

مزید :

صفحہ اول -