او آئی سی آزادانہ مستقل انسانی حقوق کمیشن کا پاکستان اور  آزاد کشمیر کا 5 روزہ دورہ مکمل

 او آئی سی آزادانہ مستقل انسانی حقوق کمیشن کا پاکستان اور  آزاد کشمیر کا 5 ...

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)او آئی سی آزادانہ مستقل انسانی حقوق کمیشن نے پاکستان اور آزاد کشمیر کا 5 روزہ دورہ مکمل کر لیا۔  ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ او آئی سی آزادانہ مستقل انسانی حقوق کمشن کے 12 رکنی وفد کی قیادت چئیرپرسن سعید الغفلی کر رہے تھے،دورہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے مینڈیٹ کے تحت بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے جائزے کے لیے کیا گیا،کمشن نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر باقایدہ رپورٹس اور نگرانی کے لیے ایک طریقہ کار وضح کیا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری  نے کہاکہ پاکستان کے دورے کے دوران کمشن کی وزیر اعظم عمران خان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور سے ملاقاتیں ہوئیں۔وفد نے دورے مین شہریار آفریدی کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی برایے کشمیر سے بھی ملاقات کی۔آزاد جموں و کشمیر میں وفد نے صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر مسعود خان سے ملاقات کی۔اس کے علاوہ وفد نے آزاد کشمیر میں کشمیری مہاجرین, سول سوسائٹی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق وفد نے ایل او سی کے دورے میں بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی ملاقات کی۔

دورہ مکمل

مزید :

صفحہ اول -