سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کو دو سال مکمل،دوطرفہ تجارت تباہ ہوگئی
لاہور(دیبا مرزاسے)پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کو دو سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا۔ٹرین کی بندش کے باعث انڈیا پاکستان آنے جانیوالے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس بھارت اور پاکستان کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سفر کا واحد ذریعہ تھی جو کرونا اور پاکستان بھارت سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے باعث تقریبا دو سال قبل بند ہوگی جو کہ تاحال بحال نہیں کیا جا سکا،سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے دوطرفہ تجارت بھی تباہ ہوگئی ہے۔
سمجھوتہ ایکسپریس