افریقی ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانا پاکستان کی ترجیحات میں شامل: چیئرمین سینیٹ 

افریقی ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانا پاکستان کی ترجیحات میں شامل: چیئرمین ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان نائجر کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانا پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان اور نائیجر تاریخی تعلقات کی بنیاد سماجی ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر ہے،تجارت و اقتصادی تعاون عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا، نائیجر کے اعلی سطح وفد کے دورے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور ادارہ جاتی تعاون اور کثیرالجہتی معاونت کیلئے نئی راہیں ہموار ہونگی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں دو سال سے کرفیو کے حالات ہیں،  اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز  نائجر کی قومی اسمبلی کے صدر سینی اومارو  اور ان کے ہمراہ آنیوالے وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا، ملاقات کے دوران دوطرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،  ملاقات میں پاکستان نائیجر فرینڈشپ گروپ کے اراکین سینیٹر ز خالدہ عطیب(کنوینر)محمد ایوب، گردیپ سنگھ بھی موجود تھے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفدکی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور نائیجر کے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے، پاکستان اور نائجر کی پارلیمان اور عوام کے مابین روابط کو مزید بہتر بنانا ہے، عوامی نمائندہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوتا ہے،چیئرمین سینیٹ نے  وفد کو سینیٹ کے کام کے طریقہ کار، کارکردگی، قانون سازی کے عمل اور آئینی و قانونی کردار پر آگاہ کیا، انہوں نے نائیجر کی تاجر برادری کو پاکستان میں  سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان  تجارتی تعاون کو اہم سمجھتا ہے،چیرمین سینیٹ نے وفد کو آگاہ کیا کہ گوادر ایک نیا پورٹ سٹی بن رہا ہے، سرمایہ کاروں کو سہولیات دے رہے ہیں، افریقی ممالک بھی گوادر پورٹ سے استفادہ کر سکتے ہیں،چیرمین سینیٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں نائجر کی حکومت، پارلیمان اور قیادت کی جانب سے دی گئی حمایت پر مشکور ہیں،مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔ 

چیئرمین سینیٹ

مزید :

صفحہ آخر -