صدر مملکت کی اسلامی ہجری کیلنڈر کے آغاز پر قوم کو مبارکباد 

صدر مملکت کی اسلامی ہجری کیلنڈر کے آغاز پر قوم کو مبارکباد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)صد مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یکم محرم الحرام اور اسلامی ہجری کیلنڈر کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اللہ تعالی کے حضور دعا کرتاہوں کہ یہ ہجری سال پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے باعث رحمت و برکت ہو، آمین۔ہجری سال نو   کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام   میں صدر مملکت نے کہاکہ محرم الحرام اسلامی ہجری سال کے حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے اور یہ ہمیں بندگی، ایثار، قربانی اور کلمہ حق پر استقامت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے اسلامی سال کے آغاز ہی سے گویا مسلمانوں کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ وہ گذشتہ زندگی کا محاسبہ کر کے آئندہ زندگی کو بندگی، ایثار وقربانی اور حق وصداقت کے ساتھ گزارنے کے لیے خود کو از سر نو تیار کریں 
مبارکباد 

مزید :

صفحہ آخر -