پاک افغان بارڈر چوتھے روز بھی بند

پاک افغان بارڈر چوتھے روز بھی بند

  

 کوئٹہ(آئی این پی) پاک افغان بارڈر   چوتھے روز بھی ہر قسم کی پیدل آمدوفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہے۔  پیر کو سیکورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر چوتھے روز بھی ہر قسم کی پیدل آمدوفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہے، سرحد کی بندش سے دونوں جانب سینکڑوں افراد پھنس کر رہ گئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جانب حکام نے سرحد کھولنے کے طریقہ کار پر مزاکرات کئے گئے ہیں، بہت جلد سرحد تجارت کیلیے کھول دیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے سرحد کورونا ایس اوپیزکے تحت بند کرنے کے بعد محدود پیمانے پر آمد ورفت کی اجازت دی جارہی ہے تاہم افغان طالبان سرحد مکمل طور پرکھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں ایسا نا ممکن ہے۔

 بارڈر

مزید :

صفحہ آخر -