صحت کے شعبہ میں بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل: یاسمین ارشد 

صحت کے شعبہ میں بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل: یاسمین ارشد 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام ہسپتال کی سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامرزمان خان،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر احتشام الحق،پراجیکٹ ڈائریکٹر، پروفیسر جاوید چوہدری ودیگرمتعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان موجودتھے وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکومدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام ہسپتال پر جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام ہسپتال کے مختلف حصوں کادورہ کرکے پیش رفت کا جائزہ لیاصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بعدازاں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مدراینڈ چائلڈ بلاک پرجاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عامرجان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلر،نیسپاک،واساودیگرمتعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں متعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو مدراینڈ چائلڈ بلاک بارے پریزینٹیشن دی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ مدراینڈچائلڈ بلاک گنگارام ہسپتال منصوبہ کی مکمل تھرڈپارٹی ایویلوایشن کروائی جارہی ہے مدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام ہسپتال کوہرصورت مقررہ وقت پر مکمل کیاجائے گا  مدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام ہسپتال لاہورکو جون2022تک مکمل فعال کردیاجائے گا  ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارصوبہ میں تمام مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں پرجاری پیش رفت کی خودمانیٹرنگ کررہے ہیں۔پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ مدراینڈچائلڈ بلاک میں جدیدترین ہسپتال مینجمنٹ انفارمشین سسٹم متعارف کروایاجارہاہے  مدراینڈ چائلڈ بلاک کے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو لاہورکے باقی ٹیچنگ ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کیاجائیگا مدراینڈ چائلڈ ہسپتال میں جدیدترین 13آپریشن تھیٹرزقائم کئے جائیں گے مدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام ہسپتال کو سولرانرجی پرمنتقل کیاجائے گا۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -