بھارتی لابنگ ناکام، پاکستان کو آئندہ 2سال کیلئے ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی 

  بھارتی لابنگ ناکام، پاکستان کو آئندہ 2سال کیلئے ابوظہبی ڈائیلاگ کی ...

  

ابوظہبی(آئی این پی)عالمی سطح پر پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، پاکستان کو آئندہ دو سال کیلئے ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی، تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ڈائیلاگ ایشین ممالک میں تعاون کیلئے 2008میں قائم کیا گیا تھا، ابوظہبی ڈائیلاگ کے ممبرز میں بھارت سمیت 18ممالک شامل ہیں،ذرائع کے مطابق بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجود ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کو ملی، پاکستان دو سال سے سربراہی حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا، ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی کے لیے مرکزی کردار اوورسیز پاکستانیوں نے ادا کیا،تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، 2008کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو سربراہی سونپی گئی ہے،زلفی بخاری نے لکھا کہ ذمہ داری دینے پر ابوظبی ڈائیلاگ اور ممبر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سربراہی وزیراعظم کی اوورسیز کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے،انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک مل کر محنت کشوں کے حقوق کے لیے بہتر ماحول فراہم کریں گے، اوورسیز محنت کشوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، پلیٹ فارم سے محنت کشوں کی تکنیکی تربیت بھی کریں گے۔

ابوظبی ڈائیلاگ

مزید :

صفحہ آخر -