قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی: گندم، چینی، خوردنی تیل، گھی، سبزیوں، دالوں کے ذخائر میں اضافے کی ہدایت 

قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی: گندم، چینی، خوردنی تیل، گھی، سبزیوں، دالوں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ا سلام آباد(آن لائن) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹر یز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے ہدایت جاری کی کہ گندم، چینی، خوردنی تیل اور گھی، سبزیوں اور دالوں کے ذخائر بڑھائے جائیں۔ طلب و رسد بہتر بنانے کیلئے وافر ضروری اشیاء مارکیٹ میں لائی جائیں۔قیمتوں کے کنٹرول کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ نے نیشنل پرائس کمیٹی کو مہنگائی کے رجحان پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں گندم، چینی، خوردنی تیل، گھی، دالوں اور چکن کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری خزانہ نے بتایا گذشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد اضا فہ ریکارڈ کیا گیا۔گذشتہ ہفتے 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اجلاس میں چینی، خوردنی تیل، آٹا، پیٹرول اور ڈیزل کی عالمی اور مقامی قیمتوں کا تقابلہ پیش کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا عالمی مارکیٹ میں سالانہ بنیادوں پر چینی 44.4 فیصد، پام آئل 52.3، سویا بین آئل 78.8 اور گندم 18 فیصد مہنگی ہوئی، مقامی مارکیٹ میں سالا نہ بنیادوں پر چینی 19.33 فیصد، پام آئل 27.25، سویا بین آئل 29.40 اور گندم 11.77 فیصد مہنگی ہوئی۔ سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے گندم کے دستیاب وافر ذخائر پر کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا حکومت نے سبسڈی دیکر مہنگائی کا کم سے کم بوجھ صارفین تک منتقل کیا۔عالمی سطح پر خام تیل 73.8 فیصد مہنگا جبکہ مقامی سطح پر ٹیکسز کم کئے گئے۔ وزیر خزانہ نے چینی اور گندم کے ذخائر کو تقویت دینے کیلئے جلد خریداری کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔چینی کی قیمت اور ذخائر کیکئے سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی۔
ذخائر اضافہ ہدایت

مزید :

صفحہ آخر -