سینیٹر شیری رحمان کا بجلی کے نرخوں میں اضافے پر اظہار تشویش  

سینیٹر شیری رحمان کا بجلی کے نرخوں میں اضافے پر اظہار تشویش  

  

 اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بجلی کے نرخوں میں ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول، گیس اور اشیاء خوردنوش کے بعد اب تباہی سرکار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ہر زور کسی نہ کسی چیر کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے، وزیروں نے بجٹ میں دعوہ کیا تھا کہ عالمی اداروں کے کہنے پر قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اب حکومت بجلی کے نرخوں میں 3.34 روپے فی یونٹ اضافہ کرے کا منصوبہ بنا رہی ہے، پہلے ہی 1.95روپے فی یونٹ اضافے نے صارفین پر اربوں کا بوجھ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2018 سے بجلی کے نرخوں میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کیا یہ وہ تبدلی تھی یا ابھی تباہی کے نئے ریکارڈ رہتے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اب اس حکومت کی پہچان بن چکی ہے، قوم مہنگائی کی شکل میں  اس حکومت کی نااہلی کا مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔

شیری رحمان 

مزید :

صفحہ آخر -