نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری احسن سلیم بریارنے حلف اٹھا لیا

نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری احسن سلیم بریارنے حلف اٹھا لیا

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیرِ صدارت پنجا ب اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپیکر نے نو منتخب ایم پی اے چودھری احسن سلیم بریار سے حلف لیا۔چودھری احسن سلیم بریار نے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38- سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جیسے ہی نو منتخب رکن اسمبلی نے حلف اٹھایا،رکن اسمبلی خلیل طاہر سندھونے کورم پوائنٹ آؤٹ کر دیا۔بعد ازاں سپیکر نے گنتی کروائی تو کورم پورا نہ تھاجس پرسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے حکم پر پانچ منٹ کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں۔ دوبارہ گنتی کروائی گئی تو کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے 15 منٹ کے لیے اجلاس ملتوی کر دیا۔ 15منٹ بعد دوبارہ اجلاس شروع ہوا لیکن حکومت کورم پورا نہ کر سکی جس پر سپیکرنے اجلاس جمعۃ المبارک13 اگست، 2021 صبح 09:00بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ بعد ازاں چودھری پرویز الٰہی نے نو منتخب رکن اسمبلی چودھری احسن سلیم بریار کو اپنے چیمبر میں بلایا اور مبارک باد دی۔

احسن سلیم بریار

مزید :

صفحہ آخر -