یو ایس ایڈنے 10لاکھ کورونا ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹ پاکستان کو دیدیں 

یو ایس ایڈنے 10لاکھ کورونا ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹ پاکستان کو دیدیں 

  

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،جنرل رپورٹر،آئی این پی)امریکی ادارہ برائے بینالاقوامی ترقی یو ایس ایڈ نے کووڈ۔19اینٹیجن ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹ(فوری تشخیص کے ٹیسٹ)حکو مت پاکستان کے حوا لے کر دیئے ہیں جو پاکستان پہنچ کر کوویڈ 19کی موثر تشخیص میں مدد دینے سمیت ملک میں صحت سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنائیں گے، اسلام آباد میں منعقدہ تقر یب کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ ٹیسٹ وصول کیے،اس مو قع ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا یو ایس ایڈ کی طرف سے ریپڈ ٹیسٹ مہیا کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں، امریکہ کی طرف سے یہ امداد ونوں ملکوں کے درمیان موجودگہرے دوستانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کی عکاسی کر تی ہے۔دوسری طرف ڈاکٹر فیصل سلطان نے کوروناویکسی نیشن سے متعلق اہم تازہ ہدایات جاری کردیں،انکا کہنا ہے کہ  ویکسین کی دوسری خوراک مخصوص وقت گزرنے کی بعد کسی بھی وقت لی جاسکتی ہے۔پیر کو کورونا ویکسی نیشن کی دوسری خوراک کے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک مخصوص وقت گزرنے کی بعد کسی بھی وقت لی جاسکتی ہے۔ سائنوفارم 3 ہفتے، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا ویکسین کی 4 ہفتے کے بعد دوسری خوراک لے لیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے 1166 سے مسیج کیلئے انتظار نہ کریں۔ ایس ایم ایس کیلئے سائنوفارم کا 6، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا کا 12 ہفتوں کا انتظار ضروری نہیں ہے۔

یوایس ایڈ 

مزید :

صفحہ آخر -