وزیراعظم نوجوانوں کو ملک کا قیمتی ترین اثاثہ مانتے ہیں،عثمان ڈار 

 وزیراعظم نوجوانوں کو ملک کا قیمتی ترین اثاثہ مانتے ہیں،عثمان ڈار 

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان،سربراہ کامیا ب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کی ترجیحات نوجوانوں کی فلاح اور خوشحالی کے لئے ہیں،ہم سب نے مل کر پوری لگن اور دیانتداری کے ساتھ ان نئے منصوبوں پرعملدرآمد کرانا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کے ہیڈ آفس میں وڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر کے سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایچ ای سی کے اشتراک سے شروع کئے جانے والے 5نئے منصوبوں کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے غور کیا گیا، ان نئے منصوبوں میں گرین یوتھ موومنٹ، کامیاب جوان مرکز، کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ، کامیاب جوان انوویشن لیگ اور کامیاب جوان اسپورٹس اکیڈمیز شامل ہیں، اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی شائستہ سہیل نے مجوزہ منصوبوں کو منظور کرانے میں معاون خصوصی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے حکومتی سطح پر نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں میں مصروفِ عمل رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

عثمان ڈار 

مزید :

صفحہ آخر -