ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات18ستمبر کو ہونگے،شیڈول جاری

 ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات18ستمبر کو ہونگے،شیڈول جاری

  

لاہور(انٹر ویو میاں اشفاق انجم) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹیپ) کے 18ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے شیڈول جاری، 20اگست سے نارتھ زون اور ساوتھ زون کے ایگزیکٹو ممبران کے لیے کاغذات ملیں گے 23اگست کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہو گی 13ستمبر کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری ہو گی 18ستمبر کو لاہور، اسلام آباد، کراچی میں پولنگ ہو گی کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹس کلاس کے ممبران ووٹ ڈال سکیں گے مرکزی چیئرمین الیکشن کمیشن د مڈ وے ائیر ٹریول فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو فاروق احمد خان نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو میں انتخابی شیڈول کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکراچی میں پولنگ کی نگرانی عالمگیر خان جبکہ اسلام آباد میں پولنگ کی نگرانی طاہر عباس کریں گے۔ فاروق احمد نے بتایا ٹیپ کے انتخابات شفاف انداز میں کرانے کے لیے ملک بھر کے ٹیپ ممبران سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں انہوں نے کہا 13اگست تک ڈی جی ٹی او اپیلوں پر سماعت مکمل کرے گا اور 13اگست کو ووٹرز کی حتمی فہرست جاری ہو گی 18ستمبر سے 19اگست تک محرم کی چھٹیاں ہوں گی 20اگست کو ساؤتھ زون کیکارپوریٹ کلا س کی4 اورایسوسی ایٹس کلاس کی 2  نشستوں کے لیے کراچی ہیڈ آفس سے سیکرٹری یا عالمگیر خان ممبر الیکشن کمیشن سے کاغذات حاصل کر سکیں گے اسی دن نارتھ زون کی کارپوریٹ کلاس کی 3اور ایسوسی ایٹس کلاس کی ایک نشست کیلئے لاہور اور اسلام آباد سے کاغذات حاصل کیے جا سکیں گے اسلام آباد آفس میں طاہر عباس موجود ہوں گے۔ 27اگست تک اعتراض داخل کیے جا سکیں گے 13ستمبر کو امیدواران کی لسٹ جاری کر ہو گی 18ستمبر کو لاہور اسلام آباد کراچی میں پولنگ ہو گی اور شام کو پولنگ ایجنٹس کی موجود گی میں نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا 20ستمبر کو مرکزی چیئرمین،سینئر وائس چیئرمین، زونل چیئرمین کے لیے کا غذات حاصل کیے جا سکیں گے 27ستمبر کو نو منتخب ایگزیکٹو ممبران اپنے چیئرمین اور وائس چیئرمین اور ساوتھ زون اور نارتھ زون کے چیئرمین کا انتخاب کریں گے 28ستمبر کو سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس ہو گا اسی میں مرکزی اور زونل چیئرمین کا اعلان اور حلف ہو گا اور 28ستمبر کو ہی نئی باڈی ذمہ داری سنبھال لے گی اور سبکدوش ہونے والے ذمہ داران نو منتخب مرکزی و زونل  چیئرمین کو اختیارات منتقل کریں گے۔ 

الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -