آزاد کشمیر کے28ویں صدر کا انتخاب 17اگست کو ہوگا
مظفر آباد(آئی این پی) آزاد کشمیر کے صدر کیلئے ووٹنگ17 اگست کو10 بجے صبح سے 2 بجے تک ہوگی جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے 28 ویں صدر کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا، صدر کا الیکشن 17اگست کو ہوگا اور صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پولنگ ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان ووٹنگ کے فوری بعد کردیا جائیگا صدر کیلئے کاغذات نامزدگی 12 اگست کو جمع کروائے جائینگے اور کاغذات نامزدگی 16 اگست ساڑھے 11 بجے تک واپس لئے جاسکتے ہیں آئین کے تحت صدر کے عہدہ کیلئے مسلمان، عمر 35 اور ووٹر فہرست میں اندراج ضروری ہے کوئی رکن اسمبلی صدر کے عہدے کا الیکشن لڑنا چاہے تو پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینا پڑے گا 13ویں آئینی ترمیم کے بعد صدر کے انتخاب میں اراکین کشمیر کونسل ووٹ نہیں ڈال سکتے صدر کا تجویز اور تائید کنندہ کیلئے رکن اسمبلی ہونا ضروری ہے صدر کے انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے اور قانون ساز اسمبلی کے 53اراکین اسمبلی صدر کیلئے ووٹ ڈالیں گے جبکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر 24 اگست کو نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔
صدارتی الیکشن