غیر مستحق گھریلو بجلی صارفین کیلئے سبسڈی میں 40فیصد کمی کا پلان تیار، سالانہ 57ارب روپے کی بچت ہو گی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے غیر مستحق گھریلو بجلی صارفین کیلئے سبسڈی میں چالیس فیصد کمی کا پلان تیار کرلیا- حکومت کو منصوبے پر عملدرآمد سے سالانہ تقریبا 57 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ مستحق صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تحفظ دینے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت غیر مستحق گھریلو بجلی صارفین کو سالانہ تقریبا 142ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جس کے تحت 40فیصد یا57 ارب روپے کی کمی کی تجویز تیار کی گئی ہے، سبسڈی میں کمی سے گردشی قرضے کے بہاؤ اور سرکاری اخراجات میں کمی جبکہ مالی گنجائش میں اضافہ ہوگا۔حکومت نے سبسڈی اصلاحات کا عمل تین مختلف مراحل میں مکمل کرنے پلان تیار کیا ہے-گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف سٹرکچر کی تشکیل نو کرنے کی تجویز ہے جس کے ذریعے مستقبل میں مستحق صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تحفظ دیا جائے گا-مسلسل 6ماہ ماہانہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کیلئے نئی کٹیگری بنانے کی تجویز دی گئی ہے, سبسڈی کو صرف مستحق بجلی صارفین تک محدود اور غیر مستحق صارفین کیلئے نیٹ سبسڈی میں بتدریج کمی جبکہ غیر مستحق صارفین کیلئے سبسڈی مرحلہ وار پانچ سال میں ختم کرنے کی تجویز ہے، مستحق بجلی صارفین کی نشاندہی غربت سروے کے ذریعے کرنے اور احساس پروگرام کے تحت سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت مجموعی طور پر 3 کروڑ 20 لاکھ گھرانوں میں سے 2 کروڑ 90 لاکھ گھرانے سبسڈی سے مستفید ہو رہے ہیں جو پائیدار نہیں ہے، اس لئے پہلے صرف پیسے ہوئے طبقات کو ٹارکٹڈ سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔
بجلی صارفین سبسڈی