آج کل نااہلوں کا حال ڈوبتے  کو تنکے کا سہارا کا ہے، شہباز گل 

        آج کل نااہلوں کا حال ڈوبتے  کو تنکے کا سہارا کا ہے، شہباز گل 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے آج کل نااہلوں کا حال ڈوبتے کو تنکے کا سہارا کا ہے۔اپنے بیان میں کہا اپنی نالائقی کی بدولت معیشت کا بھٹہ گول کرنے والے مہنگائی کے راگ آلاپ رہے ہیں انہوں نے کہا  نااہلوں کی ڈیوٹی روزمرہ معاملات میں پروپیگنڈا کرنے کی لگائی گئی ہے کرپشن اور منی لانڈرنگ کا بھگوڑا مجرم جعلی نظریاتی ہے  انہوں نے کہا  نااہل لیگ کا اصل مقصد انتخابی اصلاحات سے فرار ہے انہوں نے کہا  صحت کا بجٹ میٹرو میں لگا کر کمیشن کھانے والے کس منہ سے صحت پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 2018 میں معیشت کو گروی رکھوانے والے اور ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والی ن لیگ ہے۔  

شہبازگل 

مزید :

صفحہ اول -