چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس: لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنے کے فیصلہ 

چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس: لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنے کے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کی زیر صدارت اجلاس میں عدالت عالیہ کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنے کے فیصلہ کیاگیا ذرائع کے مطابق چیف جسٹس محمد امیر بھٹی 14 اگست کو لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ اپ گریڈ یشن کا افتتاح کریں گے جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے تمام شعبوں کی معلومات ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکیں گی، ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنے اور نئے پورٹل کو شامل کرنے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ہائی کورٹ کی ویب سائٹ میں نئے پورٹل شامل کرکے اسے اپ گریڈ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف جسٹس محمد امیربھٹی نے ہائیکورٹ کے مختلف شعبوں کی معلومات کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی منظوری دی،اجلاس میں مسٹرجسٹس شجاعت علی خان اور مسٹرجسٹس جواد حسن نے کی،اجلاس میں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ ڈاکٹر عبدالناصر، ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ شفقت عباس مگھیانہ،ڈپٹی رجسٹرار محمد کاشف پاشا، سینئر ریسرج آفیسر عمران شیخ،سول جج میاں عثمان طارق سمیت دیگرز افسران نے بھی شرکت کی، ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن میں ریسرچ سیل، کمرشل کورٹس سیل، لائبریری سیل، عجائب گھر اور ہائیکورٹ کی معلومات ویب سائٹ میں شامل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپ گریڈیشن فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -