سعید غنی کا ایف آئی اے کے طلب  کیے جانے پر پیش ہونے سے انکار

سعید غنی کا ایف آئی اے کے طلب  کیے جانے پر پیش ہونے سے انکار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے جانے پر پیش ہونے سے انکار کردیا۔سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سندھ غنی کا کہنا تھاکہ ایف آئی اے نے مجھے، نفیسہ شاہ اور دیگرکئی رہنماؤں کو 13 اگست کوبلایاہے اور کہاگیاہے حاضرہوں، نہیں توکارروائی کی جائیگی۔ان کا کہنا تھاکہ محمدسہیل ساجدنامی شخص کی درخواست پریہ سب کچھ ہورہا ہے، مسعود الرحمان کی تقریرپریہ سب ہورہاہے، تقریر کی ہم سب نے مذمت کی، مجھے جیسے ہی کلپ ملا، 18جولائی کوشوکازنوٹس جاری کیا،  اور 22 کو ان کی رکنیت ختم کی۔سعید غنی کا کہنا تھاکہ ہمار ے کچھ کارکنوں کواسلام آبادبلایاگیا، میں نے ڈی جی ایف آئی اے سے رابطہ کیا، کسی سے تفتیش کرنی ہے تو کراچی میں کرلیں، جو شخص گرفتار ہے اس کی آڑمیں پتا نہیں کتنوں کوبلایا ہے، واٹس ایپ پر میسجز سے نوٹس نہیں بھیجے جاتے۔انہوں نے اعلان کیا کہ باقی افراد کا نہیں پتا لیکن میں ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوں گا، یہ وزیراعظم کا سندھ میں وفاقی اداروں کے استعمال کا آغاز لگتا ہے۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ اول -