فضل الرحمن کے گھریلو تشدد بل کیخلاف مذہبی رہنماؤں سے رابطے

  فضل الرحمن کے گھریلو تشدد بل کیخلاف مذہبی رہنماؤں سے رابطے

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) گھر یلو تشدد کے خاتمے کے بل کے حوالے سے  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن متحرک ہوگئے ہیں اور ان دنوں کراچی کے دورے کے دوران وہ مختلف مذہبی طبقات کی شخصیات سے ملاقات کررہے ہیں تا کہ اس بل کے خلاف مذہبی طبقے کو ایک پیج پر لایا جاسکے،ذرائع کے مطابق دورہ کراچی میں مولانا فضل الرحمن نے جامعہ بنوری ٹاؤن مہتمم مولانا سلمان بنوری سے ملاقات کی اور ان سے اس بل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ یہ بل اسلامی اور معاشرتی اقدار کے مطابق نہیں رکھتا اس پر سب کو یک زباں ہونا ہوگا۔

فضل الرحمن 

مزید :

صفحہ اول -