لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چھٹے ہفتے کا آغاز

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چھٹے ہفتے کا آغاز

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چھٹے ہفتے کا آغازہوگیا  پرنسپل سیٹ پر رواں ہفتے 4 ڈویژن اور 8 سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے،رواں ہفتے مقدمات کی سماعت کرنے والے ججوں میں دو کنفرم اور 6 ایڈیشنل جج شامل ہیں،ڈویژن بنچ نمبرایک میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس صفدر سلیم شاہد شامل،ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس جسٹس انوار حسین،ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس طارق ندیم اور جسٹس علی ضیاء باجوہ اورڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس محمد رضا قریشی شامل ہیں،ڈویژن بنچ میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کے حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

تعطیلات

مزید :

صفحہ آخر -