پاکستان نے وہ سفارتی کامیابیاں حاصل نہیں کیں جو کرنی چاہئیں تھیں 

  پاکستان نے وہ سفارتی کامیابیاں حاصل نہیں کیں جو کرنی چاہئیں تھیں 

  

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منور انجم نے کہا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سفارتی محاز پر پاکستان کو جس طرح سے دنیا بھر کے ممالک کے سامنے بھارت کو بے نقاب کرنا چاہئے تھا اس طرح سے پاکستان نے سفارتی کامیابیاں حاصل نہیں کی ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جس طرح سے ظلم و ستم کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور بھارت جس طرح سے وہاں پر انسانی حقوق کے قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے ایسی صورت حال میں پاکستان کے وزیر خارجہ کو جو کرنا چاہئے تھا وہ اس نے نہیں کیا ہے بلکہ پاکستان کے وزیر خارجہ کی وجہ سے ہمارے سعودی عرب اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بھی اچھے نہیں رہے جو افسوسناک بات ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

چودھری منور انجم 

مزید :

صفحہ اول -