ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک این سی اے کیخلاف پنجاب بار کونسل میں درخواست 

ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک این سی اے کیخلاف پنجاب بار کونسل میں درخواست 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک این سی اے شہزاد تنویر صوفی کے خلاف پنجاب بار کونسل میں درخواست دے دی گئی،درخواست گزاراین سی اے کے ریسرچ ایسوسی ایٹ راؤ دلشاد علی نیموقف اختیار کیا ہے کہ این سی اے کے ڈپٹی رجسٹرار بطور وکیل ہائی کورٹ میں پیش ہوتے رہے ہیں، سرکاری عہدہ پر فائز کوئی شخص بطور وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا،ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک محمد شہزاد تنویر نے قانون کی خلاف ورزی کی، پنجاب بار کونسل محمد شہزاد تنویر کے خلاف کاروائی کر کے مقدمہ درج کرائے،پنجاب بار کی ڈسپلنری کمیٹی نے ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک سے جواب طلب کر لیا ۔
جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -