فیروزوالا: لین دین کے تنازع پر دونوجوان قتل، لاشیں برساتی نالے سے برآمد 

فیروزوالا: لین دین کے تنازع پر دونوجوان قتل، لاشیں برساتی نالے سے برآمد 

  

فیروزوالا (نمائندہ پاکستان) لاہور روڈ کی آبادی ونڈالہ ناصر(قلعہ ستار شاہ) کے قریب مسلح افراد نے دو نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں برساتی نالہ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ ونڈالہ ناصر قریشی کے قریب دونوجوانوں علی حمزہ اور اسد علی کو مسلح افراد نے تشدد اور بعد میں فائرنگ کرکے قتل کر دیااور فرار ہوگئے۔فیکٹری ایریا پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیا۔ پولیس مصروف کاروائی ہے ایک اطلاع کے مطابق ملزمان اور مقتولین کے درمیان لین دین کا تنازع بھی بتایا جاتا ہے۔

2قتل

مزید :

صفحہ آخر -