کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا 

   کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا 

  

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں گزشتہ ماہ سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات میں لگی آگ نے ہیوسٹن شہر سے زائد رقبہ جلا کر راکھ کردیا ہے اور 8 افراد بھی لاپتا ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیلی فورنیا کے شمالی حصے میں لگی آگ پر 21 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے تاہم جنگلات میں لگی آگ ساڑھے 4 لاکھ30 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی تک پھیل گئی ہے۔حکام کے مطابق جنگلات میں لگی آگ ریاست کی دوسری بڑی آگ قرار پائی ہے جس کی لپیٹ میں آنے سے 400 مکانات تباہ ہوچکے ہیں اور 14 ہزار مزید مکانات کو بھی تباہ ہونے کا خطرہ ہے، آگ لگنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ کیلی فورنیا کے علاوہ یورپ کے مختلف حصوں میں بھی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

 جنگلات

مزید :

صفحہ آخر -