لاک ڈاؤن سے ہسپتالوں پر دباؤ کم ہوگیاہے،مرتضیٰ وہاب

  لاک ڈاؤن سے ہسپتالوں پر دباؤ کم ہوگیاہے،مرتضیٰ وہاب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کرونا کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے لاک ڈاؤن سے سندھ حکومت کوبڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اسپتالوں میں کرونا وبا سے متاثرین کا دباؤ کم ہوگیا ہے،اسی لئے سندھ حکومت  نے اب عوام کو سہولت دینے جارہی ہے جس کے ذریعے ریسٹورنٹ کو 24گھنٹے ڈیلوری کے ساتھ ٹیک اوے اور کھلی فضا میں کھانے کھلانے کی اجازت دی گئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (ایکرا)  کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو پارک کلفٹن میں ویکسینییشن مرکز کی افتتاحی  تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ شہری ماسک کا لازمی استعمال لازمی کریں کرونا وائرس کوشکست دینے کے لئے  ماسک کا استعمال اور اپنی ویکسینیشن کرانی ضروری ہے  انہوں  نے کہا کہ میں تمام ریسٹورنٹ مالکان سے درخواست کرنا چاہتا ہوں شہر میں جتنے رائیڈر لوگوں کے گھروں میں کھانے پہنچاتے ہیں ان کی ویکسین ہر صورت میں ممکن بنائی جائے،تاکہ کرونا کے خطرات سے نمٹا جاسکے  اس موقع پر آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین  اسد حنیف اور جنرل سیکریٹری فیضان راوت نے   بات چیت کرتے  ہوئے کہا کہ کرونا کے حوالے سے حکومت سندھ کے اقدامات قابل تعریف ہیں یہ وجہ ہے کہ آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن حکومت کے ساتھ  کھڑی ہے تاکہ ریسٹورنٹ سے وابستہ افراد کی جلد سے جلد 100فیصد ویکسین  مکمل ہوسکے جبکہ  آل آل کراچی ریسٹورنٹ  ایسوسی  ایشن اور سندھ حکومت کی جانب سے  مشترکہ طور پر  بنائے جانے والے  ویکسینیشن مرکز میں پہلے مرحلے میں ریسٹورنٹ ملازمین اور اس شعبے سے وابستہ افراد کو ویکسینشن کی جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے  میں دیگر کاروباری افراد اور تیسرے مرحلے میں کراچی کے  شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی ہماری کوشش کا مقصد کراچی کے شہریوں کوکرونا وبا سے بچانا ہے

مزید :

صفحہ اول -