سندھ ہائیکورٹ میں موسم  گرما کی چھٹیاں ختم

سندھ ہائیکورٹ میں موسم  گرما کی چھٹیاں ختم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہوگئیں پیرسے معمول کے مطابق کام شروع ہوگیا۔ وکلا، سائلین کے لیے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا گیا۔ ماسک کے بغیر عدالتوں میں انٹر نہیں ہونے دیا گیا۔ سائلین اور عام افراد کے غیر ضروری داخلے پر بھی پابندی رہی۔ کسی سائل کو انتہائی ضروری نوعیت پر کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی۔ ماسک پہننے کے لیے کمرہ عدالت کے باہر آگاہی بینرز بھی آویزاں کیئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -