اوچشریف، اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز منظور، اقدامات شروع
اوچشریف(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سجادہ نشین درگاہ قادریہ غوثیہ و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری (بقیہ نمبر2صفحہ10پر)
مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی سفارشات پر اوچ شریف شہر میں سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے نئے اضلاع اور تحصیلوں کے قیام پر کام کر رہی ہے، اوچ شریف کو تحصیل کا درجہ دینے کے لئے رپورٹ طلب کر لی ہے تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین درگاہ قادریہ غوثیہ و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے گزشتہ روز وزیر اعلی ہاؤس لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل، میگا پراجیکٹس اور اوچ شریف کو تحصیل کا درجہ دینے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ مسائل اور گورننس کے ادارک کے لئے تمام شہروں کے دورے کر رہا ہوں، بہت جلد اوچ شریف کا اچانک دورہ کر کے تاریخی شہر کے مسائل کا جائزہ لوں گا، سردار عثمان بزدار نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے کہا کہ کشمیر اور ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں اور آئندہ ہونے والے بلدیاتی، کنٹونمنٹ اور جنرل الیکشن میں جیت کر پی ٹی آئی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی ملک دشمن بیانیہ کی وجہ مسلم لیگ (ن) کے اندر دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی سفارشات پر اوچ شریف شہر میں سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے میگا پراجیکٹس کے لئے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی شہر اوچ شریف میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے کر ان پر کام کی رفتار بڑھائیں گے۔
اقدامات شروع