کرپشن، ڈاکٹر مرتضیٰ گرفتار، ملزم حوالات بند، آج عدالت پیش

کرپشن، ڈاکٹر مرتضیٰ گرفتار، ملزم حوالات بند، آج عدالت پیش

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ریجنل ڈائریکٹر  انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ شاہد محبوب کی ہدایت پر رشوت ستانی کے جرم میں (بقیہ نمبر3صفحہ10پر)

ملوث ایک اور ملزم ڈاکٹر مرتضٰی کوگرفتار کرکے تھانہ ماڈل سٹی پولیس اسٹیشن حوالات میں بندکر دیا ہے مقدمہ نمبر 09/20 بجرم 161/162ت پ کو علاقہ تھانہ کوٹ چھٹہ سے اینٹی کرپشن ٹیم جس میں سرکل آفیسر محمد ارشد خان رند،جاوید اے ایس آئی، حافظ محمد ڈاھا، عمر پٹھان  نے  گرفتار کیا ملزم کوآج ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا. واضح رہے کہ ملزم  ڈاکٹر مرتضٰی نتکانی ودیگر نے 25 سے زائد افراد کو ڈاکٹر منور عباس سابق ای ڈی اوہیلتھ ڈیرہ غازی خان کی ایماء پر ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت لوگوں سے ہیلتھ آفس میں نوکریاں دلانے کا جھانسہ دے کر وصول کی تھی. سرکل آفیسر محمدارشد خان رند نے بتایا کہ اس سے قبل ایک ملزم سہیل علیانی کو چار اگست کوگرفتارکیا تھاجوکہ ریمانڈ پرہے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر9/20بجرم 161/162ت پ درج ہے. ان پر الزام ہے کہ انہوں نے محمد یاسر، محمد اعجاز، وسیم عباس، محمد رضا نقوی سمیت 25افراد سے رشوت لی تھی.مقدمہ میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

عدالت پیش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -