خاتون قتل، مختلف شہروں میں حادثے،3افراد جاں بحق

خاتون قتل، مختلف شہروں میں حادثے،3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال، روجھان، چشتیاں، مظفر گڑھ، چوک سرور شہید(نمائندہ پاکستان، بیورو نیوز، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار، سپیشل رپورٹر)  تھانہ گوٹھ مزاری کی حدود میں گھریلو تنازعہ پر دیور سلمان نے  تین بچوں کی ماں س کو  گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا مقتولہ کے چچا محمد الیاس(بقیہ نمبر5صفحہ10پر)
 ولد ابراہیم قوم عیسانی سکنہ گوٹھ مزاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مقتولہ سن اپنے گھر میں موجود تھی اور اس کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا گیا  پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شیخ خلیفہ منتقل کیا جہاں پر ایم ایس ڈاکٹر اکرام خان لغاری کی ہدایت پر مقتولہ کا ہوسٹ مارٹم کیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے مو ٹر وے ایم فور پر کار اور ٹرالر میں تصا دم دو افراد جاں بحق تین زخمی۔تفصیل کے مطا بق موٹر وے ایم فور کبیروالا انٹرچینج پر کار اور ٹرالر میں تصادم۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق 3 زخمی۔کار اسلام آباد سے ملتان جارہی تھی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کاربری طرح ٹرالر میں پھنس گئی ریسکیو جوانوں نے کار کی باڈی کاٹ متاثر افراد کو باہر نکالا۔جاں بحق افراد میں بشیر احمد،نسیم اختر جبکہ زخمیوں میں فاطمہ،احمد اور صدف شامل ہیں۔ ریسکیو1122نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو ابتدا ئی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔خان گڑھ کے قریب قومی شاہراہ اڈا لوہار والہ پر ٹریفک حادثہ، سابق ممبر ضلع کونسل مظفرگڑھ غلام یسین جعفری کی اہلیہ جاں بحق، تین زخمی، ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک ڈالے اور موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے،تین بندے زخمی ہیں جلدی سے گاڑی بھجوا دیں۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پرکالر کی بتائی ہوئی لوکیشن پر  ایمبولینس بھجوا دی۔ جب  گاڑی ان لوکیشن ھوئی وہاں پر ایک خاتون 50 سالہ رقیہ بی بی زوجہ غلام یسین جعفری سکنہ کلر والی پل کی ڈیتھ ہوگی تھی اور جو دو لوگ زخمی تھے  وہ اپنی مدد آپ کے تحت وہاں سے ہسپتال چلے گئے تھے  سٹاف  نے ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ شیٹ سے کور کیا۔اور آر ایچ سی خان گڑھ ہسپتال شفٹ کیا۔ودن قبل حادثے میں زخمی ہو نے والا کو نسلر دم توڑ گیا، نماز جنازہ کے بعد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،تفصیل کے مطا بق چوک سرور شہید کے نواحی اڈا ریاض آباد چک نمبر 617ٹی ڈی اے کا رہائشی کو نسلر محمد صادق اپنے بھائی کے ہمراہ مظفرگڑھ سے واپس اڈا ریاض آباد آرہا تھا کہ اڈا پٹھان ہو ٹل پر اچانک موٹر سائیکل رکشہ سامنے آنے پر اس سے ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجہ میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان پہنچایا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے کو نسلر محمد صادق گذشتہ روز وفات پا گئے،جن کو نماز جنا زہ  کے بعد مقامی قبرستا ن میں دفن کر دیا گیا۔
حادثات