پرانا شجاع آباد روڈ کی توسیع، فرضی ناموں  پر ادائیگیاں، ملزموں کا گھیراتنگ

پرانا شجاع آباد روڈ کی توسیع، فرضی ناموں  پر ادائیگیاں، ملزموں کا گھیراتنگ

  

ملتان (وقائع نگار)صوبائی محکمہ ہائی وے میں 25 کروڑ روپے کی کرپشن کے معاملے پرفراڈ کے ماسٹر مائنڈ پرانا شجاع آباد روڈ کے رہائشی اور سابق یو وی ناظم ساجد نواز کھوکھر تاحال اینٹی کرپشن کی گرفت سے آزاد چلا (بقیہ نمبر20صفحہ10پر)

آرہا ہے۔جبکہ اینٹی کرپشن نے ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔جو چھاپے مارہی ہے۔صوبائی محکمہ ہائی وے کے شعبہ حصول اراضی کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے ساجد نواز کھوکھر نے پرانا شجاع آباد روڈ کی توسیع کے دوران فرضی ناموں پر 25 کروڑ روپے مختلف لوگوں کے اکانٹس میں ٹرانسفر کرائے۔جس میں سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر اور موجودہ تحصیلدار عبدالغنی خان۔سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر رائے عنایت سمیت دیگر افسران و عملہ شامل تھے۔

گھیراتنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -