محرم الحرام: جنوبی پنجاب میں انتظامات مکمل، کنٹرول روم قائم 

محرم الحرام: جنوبی پنجاب میں انتظامات مکمل، کنٹرول روم قائم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (  وقا ئع نگار)سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ملتان پولیس کی طرف سے محرم الحرام کے حوالہ سے  سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ محرم الحرام کے دوران ملتان شہر سے کل485 جلو س برآمد ہوں گے جن میں سے101جلوس حساس (بقیہ نمبر6صفحہ10پر)
نوعیت کے ہونگے۔ جبکہ اسکے علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر کل1533مجالس بھی منعقد ہوں گی ان مجالس میں 355مجالس حساس نوعیت کی شامل ہیں۔ محرم الحرام کے موقع پر ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ملتان پولیس کے4293 سے زائد پولیس افسران و جوان شفٹ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سٹی پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ کی زیرنگرانی ایک سپیشل اسکواڈ تعینات کیا گیا ہے جو سرچ آپریشن کر رہا ہے اس کے علاوہ سب ڈویڑن کی سطح پر ٹیمیں جلوس کے روٹس پر اہم امام بارگاہوں کے قریب، جنرل بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن وغیر ہ پر سرچ اپریشن کریں گی۔ اسپیشل برانچ اور سنیفر ڈوگز کے ذریعے تمام مجالس اور جلوس سے پہلے علاقہ کی ٹیکنیکل سیوپینگ کرائی جائے گی۔ جلوس کے روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول قائم کیا جائے گا جہاں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ تمام جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو کوریج کی جائے گی۔ تمام اہم مجالس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے۔ تمام مجالس اور جلوسوں میں پولیس کے ساتھ ساتھ سپیشل برانچ، رسکیو 1122، ٹی ایم اے، واپڈا، پی ٹی سی ایل، سوئی ناردرن، 1500 سے زائد  پولیس قومی رضاکار، لائسنس داران کی طرف سے پولیس سے تربیت یافتہ 2215 وولینٹئرز اور سول ڈیفنس کے اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ تمام سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے، ایس ایس پی  آپریشنز ملتان شائستہ ندیم اوورآل نگران ہوں گی۔ تمام ڈویڑنل ایس پیز اپنے اپنے ڈویژنز کے انچارج ہوں گے۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان اورایس ایس پی  آپریشنز ملتان کی زیر نگرانی تھانہ کی سطح پرکور منیجمنٹ کمیٹیاں مقرر کی گئی ہیں جن میں امن کمیٹی، تاجران اور عوامی نمائندے شامل ہیں۔ جو کسی بھی مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔ شہر بھر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی جائیگی اور ایلیٹ فورس اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔ کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔دوران ڈیوٹی سوشل ڈسٹنس کو یقینی بنایا جائے گا۔ماسک اور سینٹائزر کا استعما ل کیا جائے گا۔ سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے سیکیورٹی پلان بارے پولیس افسران و اہلکاروں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم سے دس محرم اور چہلم تک مجالس عزا، جلوس، مجالس علم ذوالجناح، پنگوڑہ مہند ی، سیج، جلوس تعزیہ علم، ذوالجناح برآمد ہوتے ہیں۔ تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی پی اوز /ایس ایچ اوز کریں گے۔ جو خود تمام ڈیوٹی کی نگرانی، کمی بیشی، بروقت مقام ڈیوٹی پر نفری بھجوانے، ملازمان کو بریف کرنے کے علاوہ قابل اعتراض وال چاکنگ، اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری، پوسٹر، پمفلٹ، تقاریر اور لاڈ سپیکر کے استعمال پر کڑی نظر رکھیں گے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو گرفتار کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام افسران و ملازمان غیر جانبداری، انتہائی خوش اخلاقی اور دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔ مجالس اور جلوس میں وقت کی پابندی کو یقینی بنا یا جائے گا۔ دہشت گردی کے پیش نظر وہی افراد سبیل لگانے کے اہل ہوں گے جن کو پولیس کی طرف سے سبیل پر لگانے کیلئے اسٹیکرز جاری کئے جائیں گے۔ عوام آپس میں محبت اور بھائی چارہ کاثبوت دیں اور تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔ مشکوک افراداور انکی سرگرمیوں پر پر نظر رکھیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس کو فوری اطلاع دیں۔ پولیس لائنز میں مناسب تعدار میں ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا۔
مانیٹرنگ کا فیصلہ

وہاڑی، لیہ، چوک اعظم، ڈیرہ، لودھراں (بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر) صوبائی(بقیہ نمبر17صفحہ10پر)
 وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں ایم پی اے اعجاز سلطا ن بندیشہ، ڈپٹی کمشنر مبین الہی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی، ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی کے نمائند ے عالمگیر خان کھچی، ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل کے نمائند ے رائے مبشر کھر ل اور ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کے نمائند ے سجاد خان کھچی اور اے ڈی سی جنر ل خالد محمود گیلانی و دیگر افسران موجود تھے اجلا س میں محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں محرم الحرام کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے اپنے انتظامات مکمل کریں حساس مقامات کے حوالے سے معاملات کو حل کیا جائے جلوسوں کے راستوں میں صفائی ستھرائی کے خصو صی انتظامات ہونے چاہیئں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے تمام ادارے الرٹ ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جلوسوں کے راستوں کی سڑکوں کو مرمت کر دیاگیا ہے تمام محکموں کے کنٹی جنسی پلانز تیار کر لئے گئے ہیں ریسکیو 1122، محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس محرم الحرام کے دوران احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے ڈی سی کمپلیکس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی تمام تحصیلوں کے کنٹرول روم ضلعی کنٹرول روم کے ساتھ منسلک ہوں گے ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ جلوسوں کے راستوں سے بجلی اور ٹیلی فون کی تاروں کو اونچا کر ادیا گیا ہے جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات اور دیگر رکاوٹیں بھی ختم کر دی جائیں گی۔ ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں تمام سٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کی جا چکی ہے شعلہ بیاں مقررین پر پابندی عائد کر دی گئی ہے  اداروں کی کار کر دگی کو جانچنے کیلئے موک ایکسر سائز بھی کرائی گئی ہے جلوسوں کے ساتھ موجود رضاکاروں کو کارڈ جاری کئے جائیں گے سرولنس گاڑی کے اوپر کیمرے نصب کر کے مانیٹرنگ کی جائے گی کوڈآف کنڈیکٹ مرتب کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کرایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں اور مجالس میں وقت کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا حکومت کی طرف سے مقرر کر دہ کورونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کرائیں گے تمام پولیس افسران و ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں محکمہ پولیس کا کنٹی جنسی پلان تیار کر لیا گیا ہے پولیس میں بھی کنٹرول روم بنا دیا گیا ہے تمام اہم جلوسوں کے راستوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی بعد ازاں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی اور ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے ڈی سی کمپلیکس میں شجرکاری مہم پلانٹ فار پاکستان کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کے تمام پروگرامز انتہائی احترام و عقیدت سے منائے جائیں گے اگرچہ وہاڑی میں مذہبی رواداری کی روایات مثالی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی محرم الحرام کے دوران311مجالس اور 128روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے لئے سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی ضلع میں مثالی امن و مان کے قیام کے لئے علماء کرام، امن کمیٹی کے ممبران، اور سول سوسائٹی پولیس کے دست بازو بنیں تاکہ ماہ محر م الحرام میں کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محر م الحرام کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،اس دوران311 مجالس اور 128روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے روٹس کے کمپیوٹرائزڈ نقشہ جات تیار کر لئے گئے ہیں۔ دوران محرم الحرام  1820 پولیس افسران وجوان، لیڈیز پولیس مسلح ہائے ویپن ومیٹل ڈیٹکٹر، 163پولیس رضاکاران،اور 900والنٹئیرزڈیوٹی کی خدمات سرانجام دیں گے۔عاشورہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی کے لئے 12سو پولیس اہلکار،3سو سپیشل فورس اور سول ڈیفنس کے رضاکارسیکورٹی کی خدمات انجا م دیں گے۔ممکنہ ایمرجینسی حالات کے دوران پاک آرمی کی 2جبکہ رینجرزکی 1کمپنی کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ضلع میں 1934مجالس عزاء،133جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ضلع میں نقص امن کے پیش نظر 54 علماء و ذاکرین کے داخلے جبکہ 29کی زبان بندی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ضلع بھرکے تمام دریائی پتن یکم سے10محرم الحرام تک آمدورفت کے لئے بندرہیں گے ایمرجینسی کی صورت میں آنے والے اشخاص کی باقاعدہ انٹری کی جائے گی۔یہ بات معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و فوکل پرسن محرم الحرام ضلع لیہ سیدرفاقت علی گیلانی کی زیرصدارت کمیٹی روم میں محرم انتظامات کے جائزہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدعلی رضا نے انتظامات بارے مشترکہ بریفنگ دی۔اس موقع پرائے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال،اے ڈی سی جی فیاض احمدندیم وویگر افسران بھی موجودتھے۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ ضلع میں Aکیٹگری کے 28جلوس،162مجالس منعقدہوں گی۔اجلاس میں بتایاگیاکہ عزاء داری کے جلوس روٹس کی صفائی ستھرائی،روشنی کا انتظام اور گلیوں و نالیوں کی تعمیرومرمت کا کام جاری ہے جو جلدہی مکمل کرلیاجائیگا۔اجلاس میں بتایاگیاکہ ریسکیو1122اور محکمہ صحت مشترکہ طورپر موبائل ہسپتال کے قیام کو یقینی بنائیں گے جبکہ ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیوزاور بی ایچ یوز24/7طرز پر کام کریں گے۔اجلاس میں بتایاگیاکہ اسسٹنٹ کمشنرزاور ڈی ایس پیز تحصیل سطح پر امن کمیٹی اور جلوس و مجالس کے منتظمین کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور کنٹرول روم بھی فعال رکھیں گے۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے کہاکہ خطے کی موجودہ صور ت حال کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔تمام متعلقہ ادارے اپنی خدمات عبادت سمجھ کر اداکریں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خصوصاً عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن عامہ کے قیام کے لئے تمام معاملات کو خود مانیٹرکررہے ہیں اور ہمیں بھی اسی سلسلے میں ذمہ داری سونپی گئی ہے جس کی تکمیل کے لئے ہمیں ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وہ تمام معاملات کی خود نگرانی اور روزانہ کی بنیادپر رپورٹ وزیراعلی کو ارسال کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازیخان نے محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں. ریسکیو 1122نے مرکزی سٹیشن کے علاوہ 25موبائل ہیلتھ یونٹ قائم کر دیئے ہیں. ایمبولینس کے علاوہ موٹر بائیک ایمبولینس کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی. اہل تشیع نوجوانوں پر مشتمل 85رضا کاروں کو ابتدائی طبی امداد کی ضروری تربیت دے دی گئی ہے. ٹراما سنٹر میں 22بستر پر مشتمل خصوصی وارڈ بھی مختص کر دیاگیا ہے. یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کی. سیکرٹری بورڈ و ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم نے بریفنگ دی. ڈی ایس پی ٹریفک عمران رشید، اے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ لنڈ، ڈی ایچ او ڈاکٹراختر سکھانی، ایس این اے زبیرانجم اوردیگر محکموں کے افسران شریک تھے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس نے کہاکہ کارپوریشن، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محرم روٹس کی تیاری کریں حکومت پنجاب نے یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ اورموٹرسائیکل کے سائلنسر اتارنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان نے پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ان معاملات پر نظر رکھیں. موٹر سائیکل ورکشاپ کے مالکان کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ سائلنسر اتارنے والوں کی نشاندہی کریں اور موٹر سائیکلوں کے سائیلنسر نہ اتارے جائیں یکم محرم کو ریجن کے چاروں اضلاع میں 3 جلوس نکالے جائیں گے،167 مجالس منعقد ہوں گی آر پی او فیصل رانا کو بتایا گیا کہ یکم۔محرم۔کو 3 جلوس نکالے جائیں گے جن میں 2 جلوس رات جبکہ ایک دن کو نکالاجائے گا اسی طرح یکم محرم۔کو ریجن میں مجموعی طور پر 167 مجالس منعقد ہوں گی جن کی سیکورٹی کے لئے 12 گزٹیڈ آفیسرز،12 انسپکٹرز،137 سب انسپکٹر اور اے ایس آئیز،602 ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز سمیت 763 پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے جن کی معاونت کے لئے 93 پی کیو آر سپیشل پولیس کے 14 اہلکار اور 494 شیعہ رضاکار موجود ہوں گے،آر پی او فیصل رانا نے سیکورٹی ڈیوٹی دینے والے ان افسران اور اہلکاروں کو کہا کہ ہم۔نے سیکورٹی ڈیوٹی جذبہ حب الوطنی اور فرض شناسی کے قابل رشک جذبات سے مزین ہو کر دینا ہے،انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کے انسانی تقاضوں کا مکمل۔خیال رکھتے ہوئے انہیں ڈیوٹی کے مقام پر کھانا اور دیگر لوازمات مہیا کئے جائیں گے،کوئی پولیس آفیسر اور اہلکار پروگرام کے اختتام کے بعد مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بھیڑیوں کا مقام نہیں چھوڑے گا. آر پی او فیصل رانا نے محرم الحرام میں قیام امن کے لئے روڈ میپ جاری کر دیا،قانون کی حکمرانی سے قانون شکنوں کی سرکوبی،اپنا عقیدہ چھوڑو نہیں اور کسی کے عقیدے کو چھیڑو نہیں کے فارمولے پر عمل،نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد قیام امن کی ضمانت ہے،شر انگیز اور نفرتوں کو سوچنے والوں کو بھی قانون کے تحت جیل بھجوا دوں گا،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ، مظفرگڑھ اور راجن پور کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ محرم الحرام کے شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کو ہم مکمل سیکورٹی دیں گے،پروگراموں کی انتظامیہ سے مکمل تعاون لیں گے،واضح اور دوٹوک پالیسی ہے کہ شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کے علاوہ کوئی نیا پروگرام منعقد نہیں ہو سکے گا اسی طرح شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی جلوس اپنے مقررہ قانونی روٹس سے ایک انچ آگے پیچھے دائیں بائیں نہیں چل سکیں گے اسی طرح مقررہ وقت سے ایک سیکنڈ پہلے نہ کوئی جلوس نکل سکے گا اور نہ ہی مقررہ وقت سے ایک سیکنڈ بعد تک کوئی جلوس قائم۔رکھا جا سکے گا،انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قیام۔امن کے حوالے سے جو حکمت عملی اختیار کی ہے اس پر کسی قسم۔کا۔کوئی کمپرومائیز نہیں ہو گا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ہر تھانے کا ایس ایچ او شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی  پروگرام شروع اور ختم ہونے کی رپورٹ اعلی افسران کے علاوہ ڈی پی اوز کے کنٹرول روم اور آر پی او آفس کے کنٹرول روم کو دیں گے.  ڈی پی او عمر سعید ملک نے محرم الحرام کے پیش نظر تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک اہلکاران کی رخصت اتفاقیہ، رخصت کلاں اور اجازت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو محرم کے لئے تیار کردہ سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہیڈی پی او عمر سعید ملک نیتمام اہلکاران کو اپنے اپنے پوائنٹ پر ڈیوٹی شروع ہونے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دیں ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ایس ایچ اوز  ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے ڈیوٹی پر مامور تمام اہلکاران کو ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق لازمی بریف کریں۔صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیہ گردیزی کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظاما ت کے جائزہ کیلئے ایک اعلی سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں محرم الحرام 2021 کے حوالے سے ضلع بھر میں اٹھائے جانے والے انتظامی و حفاظتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی رہنما پی ٹی آئی نواب امان اللہ، ڈپٹی کمشنر عمران قریشی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرف بابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ فاروق قمر کمبوہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشرف صالح،اسسٹنٹ کمشنرز سیدہ آمنہ مودودی، نعیم بشیر، اعتزاز انجم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر و انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر سید ماجد احمدسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیہ گردیزی نے کہا کہ محرام الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام حکومتی ادارے موثر اور فعال کردار اداکریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایام عاشورہ میں امن و امان، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ہمیں امن، بھائی چارے،عفو درگزر اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیتا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کو بتایا کہ ضلع لودھراں میں تمام مکاتب فکر اور مسالک کے علمائے کرام کا آپس میں ایک مثالی اتحاد اور تعاون ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ ضلعی انتظامیہ،پولیس اور دیگر محکموں کی جانب سے محرم الحرام میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کوفول پروف بنایا گیا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو ازوبا عظیم نے صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیہ گردیزی کو ایام عاشورہ کے دوران اٹھائے جانے والے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔  اجلاس میں ڈی پی او عبدالرف بابر نے سیکورٹی انتظامات  بارے اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122 ڈاکٹر سید ماجد احمد نے جلوس اور مجالس کے میڈیکل کور بارے بریفننگ دی۔ اجلا س میں بتایا گیا کہ محرم الحرام 2021 کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اور ضلع بھر کے حساس کیٹگری کے جلسے اور جلوسوں میں کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے سرویلینس کی جائے گی۔اجلا س میں بتایا گیاکہ رات کے اوقات کار میں منعقد ہونے والے حساس جلسے و جلوسوں میں نائٹ ویژن کیمروں اور روشنی کا بھی مناسب بندوبست کیا گیا ہے۔ اجلا س میں بتایا گیا کہ مرکزی جلوسوں کی مکمل سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سیکورٹی کوریج کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جلوسوں کے روٹس اور اہم مقامات پر وال چاکنگ کا بروقت خاتمہ یقینی بنایا گیاہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھرمیں یکم محرم الحرام سے دسویں محرم الحرام تک 101جلوسوں اور 302مجالس عزاداری شیڈول ہیں جن کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 101 جلوسوں میں صدر سرکل کے کیٹیگری A کے09، کیٹیگری B کے 08، کیٹیگری C کے 19 اور سرکل کہروڑپکا کے کیٹیگری A کے 04، کیٹیگری B کے 01، کیٹیگری C کے 40 اور سرکل دنیاپور کے کیٹیگری A کے 01، کیٹیگری C کے 19 جبکہ 302 مجالس میں صدر سرکل کی کیٹیگری A کی 19، کیٹیگری B کی 18، کیٹیگری C کی59 اور سرکل کہروڑپکا کی کیٹیگری Aکی17، کیٹیگری B کی 02، کیٹیگری C کی97 اور سرکل دنیاپور کی کیٹیگری C کی 90 مجالس شامل ہیں۔اجلاس کو بتایا گیاکہ ضلعی پولیس کے گیارہ سو سے زائد افسران واہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ پنجاب پولیس کے 1197 ملازمین، 12 ایلیٹ ٹیمیں، پاک فوج کی دو کمپنیاں بھی سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ مذہبی رہنماں کے تعاون سے رضاکاروں سمیت 288 رضاکار بھی جلوسوں کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ مجالس میں شامل ہونے والے شرکا کی چیکنگ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر سے کی جائے گی۔
اجلاس