عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، جاوید اقبال وڑائچ

عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، جاوید اقبال وڑائچ

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں، سوئی گیس کے ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرایا جائے، گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے تاکہ عوامی مسائل حل ہوں۔ ضلعی انچارج سوئی گیس محمد مشتاق، سیلز افسر محمد اکرام ودیگر سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ میں اربوں روپے فنڈز سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں، تمام شہری و دیہی(بقیہ نمبر7صفحہ10پر)

 علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے محکمے اپنا کردار ادا کریں، اس موقع پر انچارج سوئی گیس محمد مشتاق نے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کو سوئی گیس کے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

جاوید اقبال وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -