کبیروالا، ٹرانسفارمر خراب، تجارتی مراکز کی بجلی 3روز سے بند

کبیروالا، ٹرانسفارمر خراب، تجارتی مراکز کی بجلی 3روز سے بند

  

بٹہ کوٹ،اڈا جھلار مدینہ (نمائندگان پاکستان)  ٹرانسفارمر کی خرابی سے مر کزی رہائشی/ تجارتی مراکز میں تین روز ہ بجلی کی بند ش کے خلاف تاجر احتجاجاََ سڑک پر نکل آئے،مرکزی شاہراہ بلاک، ایم این اے، ایم پی اے، حکمران جماعت کے خلاف نعرے بازی، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شہر کے مرکزی تجارتی مراکزمین بازار، شارٹ بازار سمیت شہر کے دیگرعلاقوں میں ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث تین روزکی بھلی کی مسلسل بند ش کے خلاف مر کزی انجمن (بقیہ نمبر10صفحہ10پر)

تاجر ا ن کے سرپرست حاجی محمد ارشد سنگا، چیف ایگزیکٹو ملک حاجی محمد اشرف پہلوان، صدر شیخ راشد ندیم،صدر تاجر اتحاد گروپ رانا شکیل احمد،نائب صدر مر کزی انجمن تاجران چوہدری اسلم شاہد دیگر تاجر راہنماؤ ں کی قیادت میں تاجروں،شہریوں کی کثیرتعدادنے سٹی گیٹ جھنگ روڈ پراحتجاج کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کر کے ملتان، سر گودھا، اسلام آبادمر کزی شاہراہ ٹریفک کے لئے مکمل طورپر بند کردی، اس موقع پر احتجا جی مظاہرین نے میپکو، مقامی ایم این اے، ایم پی اے اور حکمران جماعت کے خلاف شدید نعرہ بازی تاہم تاجرراہنماؤں نے فوری مداخلت کرتے مظاہرین کو متنازعہ نعرے لگانے سے روک دیا، شدید گر می او رحبس کے دوران احتجاج کے باعث سڑکوں کی بند ش کے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس دوران سڑک کے دو نوں اطراف مسافر اورمال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

بجلی بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -