اڈا سلطان کالونی، غیرقانونی شکار کھیلنے والوں کیخلاف آپریشن تیز، سامان ضبط

اڈا سلطان کالونی، غیرقانونی شکار کھیلنے والوں کیخلاف آپریشن تیز، سامان ضبط

  

 چوک سرور شہید (نا مہ نگار +سپیشل رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف مظفرگڑھ ذیشان یوسف کی ہدایت پر بٹیر کا غیر قانو نی شکار کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی،ٹیپ ریکارڈر کے زریعے شکار کر نے والوں کو جرما نہ اور ایف آئی آر درج ہو گی  (بقیہ نمبر12صفحہ10پر)

 انسپکٹر وائلڈ لائف چوک سرور شہید نذر حسین گشکوری نے صحافیوں کو بتایا کہ بٹیر کا غیر قانو نی شکار کھیلنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف مظفرگڑھ ذیشان یوسف کی ہدایت پر بلا امتیاز قانو نی کاروائی کی جارہی ہے، اس سلسلے میں نواحی اڈا سلطان کا لو نی پر غیر قانو نی شکار کھیلنے والے کا ٹیپ ریکارڈر، بیٹری اور جال قبضے میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف جر ما نہ اور قانو نی کاروائی بھی کی جارہی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ لاؤڈ سپیکر سے غیر قانو نی شکار ممنوع ہے،شکاری حضرات اپنا لائسنس بنوائیں۔

سامان ضبط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -