مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

  

 رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)ڈی پی او آفس میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا، اشتعال انگیز مواد، فرقہ ورایت اور کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کی دل آزاری کا باعث بننے والے مواد کی تشہیر، شیئر کرنے اور حمایت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا تفصیل کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی زیر ہدایت سوشل میڈیا کے زریعے ضلع  رحیم یارخان میں  اشتعال انگیزی،(بقیہ نمبر11صفحہ10پر)

 فرقہ ورایت کو ہوا دینے والوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ڈی پی او آفس میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ شوشل میڈیا پر ایسے تمام افراد اور اکانٹس کی نگرانی کرے گا جس کے زریعے معاشرہ میں امن امان کی صورت حال بگڑنے، مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی کا باعث بننے اور فرقہ وارانہ فساد برپا ہونے کا خدشہ ہو، ایسے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور اکانٹس ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ علاقائی اور ملکی امن وامان برقرار رہے، عوام الناس پر امن اورذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ اگر وہ سوشل میڈیا پر ایسا کوئی مواد دیکھیں تو اسے آگے شیئر کرنے کی بجائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کر کے اپنا قومی فریضہ پورا کریں تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ 

فیصلہ کرلیا گیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -