آمدن سے زائد اثاثے، ایڈمن آفیسر سوئی گیس کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت16اگست تک ملتوی
ملتان (خصو صی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں اور مسٹر جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں گرفتار سوئی نادرن گیس لمیٹڈ ملتان کے ایڈمن آفیسر کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 16(بقیہ نمبر26صفحہ10پر)
اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر توقیر کاظمی نے کونسل سید اطہر شاہ بخاری اور رانا آصف سعید کے ذریعے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب نے ان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر کال اپ نوٹس جاری جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے اس کا 8 مرلے کا مکان ہے مخالفین اس کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا کر رہے ہیں ملزم پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس ہے اور اسے نیب نے گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا ہے۔
ملتوی