ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈکی صارفین کو مخصوص ماڈلز کیلئے ٹکاٹا فرنٹ ائیر بیگ انفلیٹر مفت تبدیل کرنے کی پیشکش کر دی

ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈکی صارفین کو مخصوص ماڈلز کیلئے ٹکاٹا فرنٹ ائیر بیگ ...

  

لاہور (پ ر)  ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے کسٹمرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر بااختیار ڈیلر شپس کے ذریعے فرنٹ ایئربیگ انفلیٹر تبدیل کرنے کی پُر زور تاکید کی ہے۔ مخصوص ماڈلز کی گاڑیوں میں لگائے گئے ٹکاٹا فرنٹ ایئر بیگ انفلیٹر میں کھلنے کے دوران خرابی کے امکانات ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں کار سواروں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اسی لئے کمپنی ایئر بیگ انفلیٹر بالکل مفت تبدیل کرانے کی پیشکش کر رہی ہے۔ کسٹمرز ایئربیگ انفلیٹرز کی تبدیلی اور چیک اپ کیلئے اپنی قریبی بااختیار ہنڈا ڈیلر شپ سے رجوع کر سکتے ہیں۔گاڑیوں کے متاثرہ ماڈلز میں 2006 سے 2012 تک کی ہنڈا سوک اورئیل (ریبورن)، 2008 سے 2011 تک کی ہنڈاسی آر وی اور 2004سے 2012تک کی ہنڈاایکارڈ گاڑیاں شامل ہیں۔

 اس مہم کے تحت متاثرہ ایئربیگ انفلیٹر بالکل مفت تبدیل کئے جائیں گے اور اس کیلئے صرف ایک گھنٹے کا وقت درکار ہوگا۔ہنڈا گاڑیوں کے مالکان یہ معلوم کرنے کیلئے کہ ان کی گاڑی کے فرنٹ ایئربیگ انفلیٹرز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں، کمپنی کی ویب سائٹ https://www.honda.com.pk وزٹ کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -