کرپٹ سرکاری افسروں، ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم

کرپٹ سرکاری افسروں، ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)سرکاری محکموں میں کرپشن کرنے والے افسران وملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کاحکم جاری  کردیا مراسلہ میں ضلعی حکومتوں کوسرکاری محکموں سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے عملی طور پرکرپٹ افسران وملازمین کے خلاف محکمانہ انکوائریوں اورسزاں پرعملدرآمدیقینی بنانے کاکہاگیاہے اسی طرح محکمہ انٹی کرپشن کے سربراہان کوکرپشن میں ملوث افسران وملازمین کوقانون کے کٹہرے میں لاکرسخت کارروائی کرنے کابھی کہاگیاہے حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکے ایس ایس پی صاحبان کوایک مراسلہ جاری کیا(بقیہ نمبر31صفحہ10پر)

ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے تمام توانائیاں بروئے کارلائیں اوران اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں اس کے علاوہ پولیس کوپابندکیاجائے کہ وہ چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کے عمل کویقینی بنائیں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -