بداخلاقی کا بدلہ، مسلح افراد کا حاملہ خاتون پر تشدد

بداخلاقی کا بدلہ، مسلح افراد کا حاملہ خاتون پر تشدد

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)برادری کی لڑکی سے بداخلاقی کا بدلہ لینے کیلئے مسلح افرادنے ملزم کی حاملہ بہن کوسرعام ماردیاکوٹ ادو کے نواحی قصبہ موضع ڈانڈے والا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، چانڈیہ برادری کے 5افراد نے اپنے رشتہ دار لڑکی سے زیادتی کا بدلہ(بقیہ نمبر35صفحہ10پر)

 لینے کے لیے ملزم کی3ماہ کی حاملہ بہن کو خاوند کے سامنے سرعام برہنہ کر دیا،کورائی برادری کے مرید حسین کورائی کے بیٹے عبدالوحید کورائی نے عید کے روز ہمسایہ غلام رسول چانڈیہ کی 15 سالہ بیٹی صفیہ بی بی کو کھیتوں میں گھاس کاٹتے ہوئے بداخلاقی کا نشانہ بنایا تھا جس کا تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ نمبر 286/21زیر دفعہ 376ئی درج ہوا تھا،مقدمہ درج ہونے کے بعدچانڈیہ برادری نے عزت کا بدلہ عزت لینیکا اعلان کر رکھا تھا، گزشتہ روز مقدمہ کے ملزم عبدالوحید کورائی کی ہمشیرہ 3ماہ کی حاملہ زرینہ بی بی اپنے خاوند محمد شاہد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سنانواں دوائی لینے جا رہے تھے کہ دری چانڈیہ کے قریب جنگل ہانس میں تاک لگائے لڑکی کے رشتہ داروں اقبال چانڈیہ، بلال چانڈیہ،،سیف اللہ چانڈیہ،رزاق چانڈیہ اور عبدالعزیز چانڈیہ نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور عزت کا بدلہ عزت کا نعرہ لگاتے ہوئے زرینہ بی بی کو پکڑ لیا اور زمین پر گرا کر اس کی چادر اور گلے میں دوپٹہ کھینچ کر ایک طرف پھینک دیا دیگر ملزمان نے اس کے خاوند شاہد کو پکڑے رکھا،متاثرہ حاملہ خاتون ملزمان کے آگے ہاتھ جوڑ کر اللہ نبی کے واسطے دیتی رہی، ملزمان   نعرے لگاتے ہوئے فرار ہوگئے، اہل علاقہ نے خاتون پر چادر ڈالی، پولیس محمودکوٹ نے متاثرہ لڑکی کے والد مریدحسین کورائی کی مدعیت میں   درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -