میپکو: سیفٹی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایات

میپکو: سیفٹی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایات

  

  ملتان (نیوز  رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے میپکو ریجن میں دوران ڈیوٹی لائن سٹاف کو رونماہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے سیفٹی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں آپریشن، جی ایس او، جی ایس سی اور کنسٹرکشن کے تمام لائن سٹاف کو حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرنے، سیفٹی گائیڈلائنز کی روشنی (بقیہ نمبر36صفحہ10پر)

میں ٹرانسفارمرز، لائنوں اور پولز پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میپکو کے مختلف شعبوں کے سربراہان کو جاری ہدایات میں کہاہے کہ لائن سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر سیفٹی اور فیلڈ میں ڈیوٹی سے متعلق شارٹ میسجنگ سروسز (SMS) بھیجے جائیں اور ان پر عملدرآمدکرنے کی تاکید بھی کی جائے۔ تمام سب ڈویژنل دفاتر میں روزانہ سیفٹی بریفنگ کا اہتمام کیاجائے جس میں ایس ڈی او ز اور لائن سپریٹنڈنٹس کی جانب سے اپنے اپنے لائن سٹاف کو سیفٹی ایس او پیز سے متعلق آگاہ کیاجائے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے دوران ڈیوٹی حادثات رونماہونے کی صورت میں متعلقہ سب ڈویژنوں اور ڈویژنوں کے ذمہ دار افسران واہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کرنیکا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی،پی پی ای کی فراہمی اور چیکنگ متعلقہ ایس ڈی اوز اور سپروائزرز کی ذمہ داری ہے جس پر محکمانہ قوانین کے مطابق مکمل عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -