لاہورہائیکورٹ، ڈسپنسر کی سیٹ  پر تعینات ملازمہ کے تبادلے کا  معاملہ، ڈی جی ہیلتھ سروسز کو  معاملہ ایک ہفتے میں نمٹانے کا حکم

لاہورہائیکورٹ، ڈسپنسر کی سیٹ  پر تعینات ملازمہ کے تبادلے کا  معاملہ، ڈی جی ...

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ڈی جی ہیلتھ سروس پنجاب کو معاملہ ایک ہفتے میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست دفتر داخل کرنے کا حکم دیا ہے  بہاالدین زکریا یونیورسٹی بنیادی ہیلتھ مرکز میں ڈسپنسر کی سیٹ پر تعینات ملازمہ کے تبادلے کا معاملہ(بقیہ نمبر46صفحہ10پر)

، دو ماہ میں تین جگہوں پر تبادلہ کرنے کے خلاف ڈسپنسر سعدیہ بشیر نے عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا،عدالت میں بتایا گیا کہ دو ماہ میں بی زیڈ یو سے کورونا ویکسنیشن سینٹر چونگی نمبر 6, کھادل اور مردان پور بوسن میں تبادلہ کیا گیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی نے اختیارات کا نا جائز طور پر استعمال کرتے ہوئے تبادلہ کیا قانون کے مطابق ایک جگہ سے دوسری جگہ تبادلہ کے لیے 3 سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے  تبادلے سے ذہنی و سفری مشکلات کا سامنا ہے سائلہ بیماری میں مبتلا ہے  استدعا کی گئی کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کے غیر قانونی تبادلہ کے احکامات روکے جائیں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -