غلہ منڈی میلسی کو مثالی بنانے کیلئے  ہرممکن کوشش کرینگے:جہانزیب کھچی

غلہ منڈی میلسی کو مثالی بنانے کیلئے  ہرممکن کوشش کرینگے:جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ انجمن آڑھتیان غلہ منڈی میلسی کے تاجروں نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کر کے جس بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر ہم آڑھتی (بقیہ نمبر44صفحہ10پر)
برادری کے شکر گزار ہیں اور نومنتخب عہدیداروں کی نشاندہی پر غلہ منڈی کے تمام مسائل حل کریں گے اور درکار وسائل مہیا کیئے جائیں گے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے غلہ منڈی میں نومنتخب صدر ملک محمد اقبال راں اور جنرل سیکرٹری مہر محمد راشد کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاجروں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی شہر کا اہم ترین کاروباری ادارہ ہے جس سے تحصیل بھر کے کاشتکاروں کا لین دین وابستہ ہے غلہ منڈی کی حالت زار بہتر کرنے کیلئے حکومت سے خصوصی گرانٹ دلائیں گے تا کہ منڈی میں موجود اجناس کیلئے نئے پھڑ تعمیر ہو سکیں اسی طرح منڈی کی سیوریج، سٹریٹ لائٹس اور سیکورٹی سسٹم کیلئے بھی مارکیٹ کمیٹی کے ذریعے فنڈز مہیا کرائیں گے تا کہ میلسی کی غلہ منڈی کو مثالی منڈی بنایا جا سکے اس موقع پر نومنتخب صدر ملک محمد اقبال راں نے صوبائی وزیر اور دیگر قائدین کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منڈی کے تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کی معاونت سے بھر پور کردار ادا کریں گے اور دیرینہ مسائل کو حل کرایا جائیگا اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء عالمگیر خان کھچی، وسیم احمد شیخ، مظہر خان سندھڑ، حافظ ممتاز احمد راں، حیدر خان، میاں عزیز احمد، میاں عدیل احمد، حاجی گل محمد، محمد انور بھٹی، مہر ممتاز احمد، سمیت تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
جہانزیب کھچی