کھلاڑی کلین اینڈ گرین پروگرام  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، عامر ڈوگر

کھلاڑی کلین اینڈ گرین پروگرام  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، عامر ڈوگر

  

 ملتان (نیوز  رپورٹر)معاون خصوصی وزیراعظم ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ھے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے آزاد کشمیر کے الیکشن میں (بقیہ نمبر43صفحہ10پر)

کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد سیالکوٹ میں ن لیگ کی دیرینہ سیٹ پر تحریک انصاف کی کامیابی تحریک انصاف پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ موجودہ حکومت کشمیر اور افغان ایشوز پر موثر و دو ٹوک موقف اپنا کر اپنی آزاد و خود مختار خارجہ پالیسی اور خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیئے بین الاقوامی برادری کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلایا ہے اسے پوری دنیا کی امن پسند قوتوں نے سراہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے بانی رہنما ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عامر انور قریشی کی رہائشگاہ پر پارٹی کے سینئر عہدیدران و یونین کونسل 35 کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سٹی ظہر اعوان، سٹی صدر یوتھ ونگ ملک معاویہ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عمیر افضل، ملک فرحان شریف، عامر شہزاد، حافظ اعجاز کے علاہ دیگر معززین موجود تھے۔ عامر انور قریشی نے اپنی یونین کونسل نمبر 35 کے مسائل پر معاون خصوصی سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب کریں آخر میں ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عامر انور قریشی نے یونین کونسل نمبر 35 کیطرف سے معاون خصوصی وزیراعظم ملک عامر ڈوگر کا اپنی یوسی میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -