حکومت محرم الحرام میں انتشار پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھے، ساجد نقوی

حکومت محرم الحرام میں انتشار پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھے، ساجد نقوی

  

 ملتان (سٹی رپورٹر (قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے ترجمان بشارت قریشی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایام عزا ہمیں نواسہ پیغمبر اکرم‘سید الشہداؑ، حضرت امام حسین ؑاور شہدائے کربلا کی شہادت (بقیہ نمبر42صفحہ10پر)

کے ساتھ ساتھ ان کے مشن اور جدوجہد کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔واقعات کربلا کا ذکر اور شہدائے کربلا کی یاد تازہ کرنا ان کے مشن اور جدو جہد کو تازہ کرنے،حسینیت کے مقاصد اور یزیدیت کے عزائم کو دنیا کے سامنے واضح کرنے اور مشن حسین ؑ کی روشنی اور رہنمائی میں دور حاضر کے مسائل اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے لائحہ عمل اختیارکرنے کا ذریعہ ہے۔اپنے خصوصی پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے ہمارے ہاں عزاداری سیدالشہداءؑ کا سلسلہ جاری ہے اور بلاتفریق مسلک و مکتب اپنے اپنے انداز اور عقیدت سے مراسم عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن گذشتہ چند سالوں سے یہ بات مشاہدے کا حصہ ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی ملک میں سنسنی خیزی پیدا کر دی جاتی ہے، ایام عزائمیں کرفیو کا عالم پیدا کردیا جاتا ہے، سنگینوں کے سائے تلے عزاداری کا انعقاد ہوتا ہے گویا ایسا ماحول پیدا کردیا جاتا ہے کہ محرم الحرام کسی محاذ آرائی، خوف یا بدامنی کا پیغام بن کر آ رہا ہے حالانکہ ایام عزائمسلمانوں کے درمیان دین الہٰی اور اہلبیت محمد کی محبت وعقیدت میں اضافے اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرتے ہیں لیکن ایسا انداز اختیار کیا جاتا ہے جس سے محرم الحرام خوف کی علامت اور انتشار کا باعث قرار پاتا ہے اس صورت حال کا خاتمہ کتنا حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ گذشتہ سال سے ایک صوبے میں خاص طو ر پر عوام کے بنیادی آئینی‘ قانونی حقوق اور شہری آزادیوں کو سلب کرتے ہوئے پرامن‘ مہذب‘ بے ضرر اور قانون پسند شہریوں اور عزاداروں کو جھوٹی و مضحکہ خیز رپورٹس کے تحت ہراساں کرنے‘ فورتھ شیڈول میں ڈالنے‘ ضمانتی بانڈز جیسے اقداما ت انسانی توہین و تذلیل‘ہے 

ساجد نقوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -