اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں تو حکومت ختم، یوسف رضا گیلانی

  اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں تو حکومت ختم، یوسف رضا گیلانی

  

کرم پور (نمائندہ پاکستان) آنے ولا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔محنتی ورکرز کو آگے لائیں۔پارٹی کو علاقائی طور پر مضبوط بنائیں۔ورکر اور ووٹر کے ساتھ رابطہ رکھیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سنیئر، چیئرمین اپوزیشن لیڈر سینٹ،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کرم پور ٹاؤن کمیٹی کے سابق چیئرمین پیپلز پارٹی تحصیل وہاڑی کے صدر راؤ ذوالفقار علی معصومی سے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے مہنگائی کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

ہے۔عوام خود کشیوں پر مجبور ہے۔اگلا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے۔کسانوں کی جماعت ہے۔آپ پارٹی کو مضبوط کریں۔محنتی  ورکر کو آگے لائیں۔ورکر اور ووٹر کے ساتھ رابطے بڑھائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر اپوزیشن متحد ہو کر کام کرے تو یہ حکومت ایک منٹ بھی نہیں چل سکتی۔انہوں نے مزید کہاکہ بہت جلد بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔آپ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔اور ضلعی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنائیں۔

یوسف رضا گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -