ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  

 ملتان (  وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قادرپورراں کے علاقے سعد علی سے چارمسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ الپہ کے علاقے موضع گھلوں محمد افضل سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 32ہزار و موبائل لے گئے،تھانہ مظفرآباد(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 کے علاقے گاگرہ سولنگ غلام مجتبی سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی4ہزار و موبائل چھین لیا،اسی تھانہ کی حدود غلام عباس سے دوڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل، نقدی15ہزار و موبائل لے گئے،ناگ شاہ چوک محمد زین سے دوڈاکو موٹرسائیکل،نقدی43ہزار وموبائل چھین کر لے گئے،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے موضع جہان پور محمد ابوبکر،محمد صہیب سے چار ڈاکو نے روک کر گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، نقدی62ہزارودوموبائل لے گئے،جلالپور سے خادم حسین سے چارڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل، نقدی1200و دوموبائل لے گئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے چالیس فٹی عرفان سے نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزم جھپٹا مارکر موبائل مالیت20ہزار چھین کر فرار ہوگیا،تھانہ بی زیڈ کے علاقے احسن حفیظ کی موٹرسائیکل، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے حمنہ منظور کا موبائل مالیت27ہزار جبکہ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے داود جہانیاں محمد سلیم کے گھر سے سائیکل مالیت10ہزار چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -