سرکاری گاڑی کو حادثہ اسسٹنٹ کمشنرکو ٹ ادوکی والدہ جاں بحق 

سرکاری گاڑی کو حادثہ اسسٹنٹ کمشنرکو ٹ ادوکی والدہ جاں بحق 

  

 مظفر گڑھ، کوٹ ادو(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)  ملتان سے واپس آنے والی اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں والدہ جاں بحق،اسسٹنٹ کمشنر ڈرائیوراور ایک کار سوار زخمیہوگئیزخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر کی حالت خطرے سے باہر ہے والدہ کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی،پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا غاز کردیا، اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ شب(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

 اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ اپنی فیملی کے ہمراہ رات گئے ملتان سے کوٹ ادو اپنے سرکاری ڈالا نمبری 128ڈی جی جی پر سوار آ رہے تھے کہ پل دیوان کے قریب پیر پٹھان چوک سے براستہ نور شاہ کوٹ ادو جانے والی لکڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئے،ٹکر کے نتیجہ میں سرکاری ڈالا کا فرنٹ بونٹ بالکل تباہ ہوگیا، حادثہ کے نتیجہ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ سمیت اس کی والدہ اور ڈرائیور حنیف چانڈیہ زخمی ہوگئے جبکہ پیچھے سے آنے والی کار نمبری 240 سی اے سی بھی سرکاری ڈالا سے ٹکرا گئی جس میں سوار کار ڈرائیور محمد جاوید بھی زخمی ہو گیا،15 کی کال پرکوٹ ادو سے ریسکیو1122 اور پولیس سٹی کوٹ ادو موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی والدہ جاں بحق ہو گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ اور ڈرائیور حنیف چانڈیہ کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جبکہ حادثے کے تیسرے زخمی محمد جاوید کو ضروری طبعی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کی والدہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاں حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ میں ادا کردی گئی جس میں کوٹ ادو کے سرکاری ملازمین سمیت کوٹ دو کے شہریوں نے بھی شرکت کی۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -