ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈیرہ کی چیئرپرسن مقرر

ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈیرہ کی چیئرپرسن مقرر

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ایم پی اے ڈاکٹر  شاہینہ نجیب کھوسہ اوور سیز پاکستانیز کمیشن ڈیرہ غازی خان کی چیئرپرسن مقرر کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر آفس میں ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی زیر صدارت اوور سیز پاکستانیز کمشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پانچ درخواستوں (بقیہ نمبر40صفحہ10پر)

 پر فریقین کے موقف سنے گئے.ڈیرہ غازی خان میں اوور سیز پاکستانیز کمشن شہریوں کی دادرسی کیلئے سرگرم ہے۔چیئرپرسن نے اور سیز پاکستانیوں کی درخواستوں پر متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ،ایس این اے زبیر انجم اور دیگر شریک تھے۔کمشن نے پانچ درخواستوں پر فریقین کے موقف سنے۔چیئرپرسن و ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بیرون ممالک روزگار میں مصروف پاکستانیوں کے حقوق کا دفاع کرے گی۔ہر درخواست کا فیڈ بیک لیا جائیگا۔افسران موقع کا سروے کرکے مسائل کے حل کیلئے سفارشات پیش کریں۔

مقرر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -