کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، کاغذات  نامزدگی قبول، مسترد کرنے سے  متعلق درخواست پر آج اہم سماعت

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، کاغذات  نامزدگی قبول، مسترد کرنے سے  متعلق درخواست ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے الیکشن میں امیدوار برائے ممبر کینٹ بورڈ کی جانب سے ایک دوسرے کے کاغذاتِ نامزدگی قبول اور مسترد کئے جانے سے متعلق 19 (بقیہ نمبر38صفحہ10پر)

درخواستوں پر سماعت آج صبح تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں کاغذات نامزدگی قبول ہونے کے خلاف 15 جبکہ مسترد ہونے کے خلاف 19 درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف امیدواروں کی جانب سے 19 درخواستیں جمع کرائی گئیں جبکہ کاغذات نامزدگی قبول ہونے والے امیدواروں کے خلاف بھی ان کے مخالفوں کی جانب سے 15 درخواستیں دائر کی گئی جن کا فیصلہ ممکنہ طور پر آج کیا جائے گا۔11 اگست کو امیدواروں کی دوبارہ حتمی فہرست جاری کی جائے گی جس میں ایک بار پھر کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد اور قبول ہونے کا امکان ہے۔

اہم سماعت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -